لکھنؤ، 23 اکتوبر (یو این آئی) بہوجن سماج پارٹی کی سربراہ اور اترپردیش کی سابق وزیر اعلی مایاوتی نے ہریانہ کے وزیر اعلی منوہر لال کھٹر اور امور خارجہ کے وزیر مملکت وی کے سنگھ کو فوراََ برخاست کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
محترمہ مایاوتی نے مزید کہا کہ
کانگریس اور بی جے پی کے دور اقتدار میں دلتوں اور مسلمانوں کے ساتھ ہمیشہ سوتیلا سلوک کیا جاتا ہے، ظلم و زیادتی بڑھ جاتی ہے ، لیکن سیاسی ڈرامہ بازی کی ماہر یہ دونوں پارٹیاں الیکشن کے وقت دلتوں اور پسماندہ طبقات کی بستیوں میں جاتے ہیں، ان کی چارپائی پر بیٹھتے ہیں، ان کی کھچڑی بھی کھاتے ہیں اور ان کی چائے بھی پیتے ہیں۔